ڈی این اے ٹیسٹنگ میں سب سے زیادہ قابل اعتماد نام

mobile     location:
مادری ڈی این اے ٹیسٹنگ

ڈی این اے کی بہترین سروسس
  1. دماغی سکون کے لیے ٹیسٹ کٹ مفت
  2. قانونی ولدیاتی ٹیسٹ
  3. پیدائش سے قبل ولدیاتی ٹیس
  4. پشتی نسب کا ٹیسٹ
  5. میگریشن کےلیے ڈی این اے ٹیسٹ


پونڈ 99 کے ٹیسٹ سے ہوشیار رہیں


فلیش ویڈیو


مزید جاننے کے لئے


کیا آپ جانتے ہیں

نسبی ڈی این اے ٹیسٹنگ - اکثر پوچھے جانے والے سوالات

یہ ٹیسٹ کس طرح کام کرتا ہے؟

نسبی ڈی این اے ٹیسٹنگ انسانی ڈی این اے کے ان حصوں کا تجزیہ کرتا ہے جو کہ والدین سے بچوں میں آتا ہے اور نسبتا نسلوں میں متاثر نہیں ہوتا ۔

- ولدیاتی لائن وائی کروموزوم کا تجزیہ کرتا ہے، جو والد سے بیٹے کو منتقل ہوتا ہے اسی طرح ننہیالی لائن میں ہم مائٹوکونڈرئل ڈی این اے (ایمٹی ڈی این اے) کا تجزیہ کرتے ہیں جو کہ ماں سے سب اولاد میں منتقل ہوتا ہے۔

ہمارے ڈی این اے کے ان دونوں حصوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ہم دونوں یعنی ننہیالی اور دادہیالی کے پس منظر سے ان افراد تک پہنچ جاتے ہیں جنہوں نے اس زمین کو آباد کیا۔ سائنسی مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید انسان نے 400،000 سے 130،000 سال پہلے افریقہ سے ہجرت شروع کی اور دنیا کے دوسرے مقامات کو آباد کرنا شروع کیا۔

دنیا میں اس منتقلی کے دوران، دونوں وائی کروموزوم اور ایمٹی ڈی این اے کے جینیات میں معمولی فرق ان گروپوں میں آیا جو دنیا کے مختلف مقامات پر آباد رہے ، یہ تمام معلومات ہم اپنے ڈی این اے کے اندر بھی رکہتے ہیں ، اب اعلی درجے کی جانچ اور تجزیہ سے ہمیں ہمارے اجداد کے اصل جغرافیائی ہجرت کے مقام سے آکاہی ہوتی ہے۔ اس تمام تجزیہ کے لیے صرف ایک گال سواب کی ضرورت ہوتی ہے۔

میرے ٹیسٹ کا تجزیہ مجھے کیا بتا سکتا ہے؟

ہمارا ٹیسٹ یہ بتاتا ہے کہ آپ ننھیال اور/ یا دادہیال کی طرف سے کس ھیپلو گروپ سے تعلق رکھتے ہیں. ھیپلو گروپ عام طور پر اصل جغرافیائی اور ماضی کے منتقلی کے پوائنٹ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، ایسے لوگ آپس میں مشترکہ ڈی این اے مارکر کا اشتراک رکہتے ہیں ۔.

آپ کے اپنے منفرد ھیپلو گروپ کے تعین کرنے کے لیے ہم دنیا میں جہاں بھی ایک ہی جیسے ھیپلو گروپ کے افراد آباد ہیں اس کی وضاحت اور تجزیہ پیش کر تے ہیں ، آپ اپنے آپ کو ان افراد کا "جینیاتی کزن” بھی کہلوا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم آپ کے ڈی این اے مارکر سے آپ کے ھیپلو گروپ کا نتیجہ بھی اخذ کرتے ہیں، آپ اپنے اس ڈیٹا کو استعمال کر کے مزید تحقیق کو جاری رکھ سکتے ہیں. ڈیٹا بیس اور فورم کے ایک وسیع انتخاب اور آپ کے اپنے نتائج سے ممکنہ طور پر انجانے اور بہت دور کے رشتہ دار تلاش کر سکتے ہیں جن کے بارے میں شاید آپ کے نزدیکی اجداد بھی واقفیت نہ رکہتے ہوں ۔

آپ کے تجربہ گاہ میں یہ ٹیسٹ کتنے وقت میں مکمل ہوتا ہے؟

ہماری تجربہ گاہ میں یہ ٹیسٹ 4-6 ہفتے میں مکمل ہوتا ہے، جس میں ننھیال اور/ یا دادہیالی دونوں ھیپلو گروپ کے تجزیہ شامل ہوتے ہیں۔

کیا اس ٹیسٹ سے میں اپنی قومیت کی تصدیق بھی کر سکتا ہوں؟

یہ ٹیسٹ دراصل امکانی جغرافیائی علاقوں پر دلالت کرتا ہے، اسے آپ فیصلہ کن نہیں مان سکتے کہ آپ کی قومیت کیا ہو سکتی ہے. قومیت اورنسل سماجی اور سیاسی عوامل ہیں جو جینیات سے آزاد ہیں، آپ کا ڈی این اے ٹیسٹ آپ کے اپنے جینیاتی جغرافیائی جڑوں کے بارے میں مطلع کرتا ہے ، یہ اس جینیاتی ورثے کی طرف اشارہ کرتا ہے جو تاریخ میں لوگوں اور گروپوں کی مختلف علاقوں کی طرف منتقلی کے تاریخی مطالعے سے حاصل ہوتی ہے.

ویسے یہ ھیپلو گروپ ہے کیا؟

ھیپلو گروپ ہماری ی آبادی کے لوگوں کا وہ گروپ ہے جن کے ڈی این اے مارکر آپس میں اشتراک رکہتے ہیں ، اور یہ عام طور پر ان کے اصل جغرافیائی اور ماضی کی بنیادی جگہ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے.وہ افراد جو مشترکہ ھیپلو گروپ کا اشتراک رکہتے ہیں وہ اپنے مشترکہ اجداد کی جڑوں کو ٹریس کر سکتے ہیں کہ جہاں سے ان کا ڈی این اے مارکر کا سفر شروع ہوا ۔

میرے آبائی پروفائل میں کیا میرے فی صدی نتائج ہوتے ہیں؟

ننھیالی اور دادہیالی دونوں نسبی ٹیسٹ آپ کے ننھیال اور/ یا دادہیال لائن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں.ڈی این اےنسبی ٹیسٹ سے آپ کو اپنے خاندان کے نسب اور آپ کے خاندان کے دوسرے حصہ یعنی بیوی کے خاندان ، آپ کے ننھیال اور دادہیال کس طرف سے اور کہاں سے اشتراک رکہتے ہیں . مزید معلومات کے لیے اس صفحے پر جائیں

میرے والدین کے آباواجداد کی ٹیسٹنگ کے لئے کیا ان کے ڈی این اے بھی فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی؟

آپ کا ڈی این اے آپ کو وہ معلومات دیتا ہے جو کہ آپ کے نسب کے رشتے داروں کے بارے میں چونکا دینے والی معلومات پر مشتمل ہوتی ہے. ہم آپ کے ڈی این اے کے نمونے کے تجزیہ سے آپ کے دونوں یعنی ننھیالی اور دادہیالی کے آباواجداد کا تعین کرتے ہیں ، تمام عورتوں کے ڈی این اے کے نمونے صرف ان کے ننھیالی آباواجداد کے بارے میں معلومات فرہام کرتے ہیں ، دادہیالی آباواجداد کی معلومات وائی کروموسام سے نکالی جاتی ہے. اس لیے آپ کیلئے آپ کے حقیقی بھائی کے ڈی این اے کا نمونہ چاہیے ہوتا ہے۔ آپ کے حقیقی بھائی اور آپ کا ایک ہی ایمٹی ڈی این اے ہوتا ہے ، اس صورت میں ہم آپ کی طرف سے ڈبل نسبی ٹیسٹ کے لئے ڈی این اے کا تجزیہ کر سکتے ہیں.

کیا اس بات کی تصدیق ہوسکتی ہے کہ میں یہودی نسب سے ہوں؟

کچھ ھیپلو گروپس یہودی نسب سے متعلق ہیں. تاہم، یہودی ہونے کا مطلب سماجی اور سیاسی پہلوؤں کے بارے میں مختلف ہیں، اکیلے ڈی این اے سے یہودی نسب کا نتیجہ اخذ نہیں ہو سکتا ہے۔

کیا میں کسی مشہور شخص سے متعلق ہو سکتا ہوں ؟

قدیم اور جدید تاریخ میں بعض مشہور و معروف افراد کے ھیپلو گروپس کا تعین کرنے کے لئے ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا . ان میں امریکی صدر تھامس جیفرسن، رائٹ برادران (ہوا بازی کے بانی)، اور رومانوب خاندان شامل ہیں. ان افراد کا تاریخی چنگیز خان اور سینٹ لیوک کی طرف کے ھیپلو گروپس سے تعلق کی نشاندہی ہوتی ہے. اگر آپکا ھیپلو گروپ کسی مشہور شخص کے ھیپلو ٹائپ جیسا ہو تو اس کی وضاحت نتیجہ کی شیٹ پر دی جاتی ہے جو کہ آپکو آپ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے ۔

 

آن لائن رابطہ فارم

* نام
* ای میل
ٹیلیفون
ایڈرس
شہر
صوبہ
ملک
تبصرہ
 
 

ولدیاتی ٹیسٹ کی وضاحت   |    ڈی این اے ٹیسٹ سروسز   |    سوالات   |    ہمارے بارے میں   |    ہم سے رابطہ کریں   |    صفحہ اول